شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک فائل فوٹو پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین بلے باز بن گئے۔

شعیب ملک نے کیربین پریمیر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم نائٹ رائڈرز کے خلاف 38 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 7 ہزار رنز مکمل کئے۔

شعیب ملک دنیا کے ساتویں بلے باز ہیں جنہوں نے محدود طرز کی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل 10 ہزار 236 رنز کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، ڈیوائن اسمتھ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بریڈ ہوج اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم شامل ہیں۔

شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشین کرکٹر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور سات ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب بھارتی کرکٹر سریش رائنا ہیں جو 6 ہزار 872 رنز بناچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store