جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چھ گولڈ میڈل

جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چھ گولڈ میڈل جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چھ گولڈ میڈل

جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سونے کے تمغوں سمیت 13 میڈلز حاصل کرلیے۔

سری لنکا کےدارلحکومت کولمبو میں جاری چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد شہباز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 61 کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی نرگس نے بھی گولڈ میڈل جیتنے کااعزاز حاصل کیا، انہوں نے 68 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔

سعدی عباس نے 75 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کلثوم بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں، باز محمد نے 84 اور نصیر احمد نے 68 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں پاکستان اب تک چار سلور اور تین برانز میڈلز بھی جیت چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store