انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

انگلینڈ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 ویں اوور میں ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول نے شاندار بولنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ دو وکٹیں ایلکس ہارٹلے کے حصے میں آئیں۔

بھارت کی جانب سے اوپنر پونم راوت نے 86 اور ہرمنپریت کور نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں لیکن دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ویدا کرشنا مورتھی نے 35 اور کپتان متھالی راج نے 17 رنز بنائے۔ ایک وقت میں بھارت کی جیت کے امکانات نظر آ رہے تھے لیکن بھارت کی آخری 7 وکٹیں صرف 28 رنز کے عوض گر گئیں۔

قبل ازیں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے نتالی اسکیور نے 51، سارا ٹیلر نے 45 اور کیتھرین برنٹ نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ بھارت کی جانب سے جھلن گو سوامی نے 3 اور پونم یادیو نے 2 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آنیا شر بسول کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store