ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جنوبی افریقہ نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لیئسٹر میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں ساؤتھ افریقا کی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھ رنزاسکور کیے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے جویریہ 17رنز، نین عابدی 22، ثناء میر 15رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ ناہیدہ بی بی اناسی رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن سات وکٹوں کے نقصان پر اننچاس ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا گیا۔ لیزلی لی ساٹھ رنز بناسکیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے دو وکٹ حاصل کیں۔

 

install suchtv android app on google app store