ورلڈ ہاکی لیگ: بھارت نے پلے آف میچ میں پاکستان کو 1۔6 سے ہرا دیا

ورلڈ ہاکی لیگ: بھارت نے پلے آف میچ میں پاکستان کو 1۔6 سے ہرا دیا فائل فوٹو

ورلڈ ہاکی لیگ کے پلے آف میچ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں چھ ایک سے شکست ہو گئی۔ گرین شرٹس کی عالمی کپ میں رسائی مشکل کا شکار ہو گئی۔ شاہینوں کو میگا ایونٹ میں انٹری کیلئے اب ایشیا کپ جیتنا ہو گا۔

 قومی کھیل ہاکی کو ایک اور دھچکا، ورلڈ ہاکی لیگ میں بھارت نے قومی ٹیم کو چھ ایک کی بدترین شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے روایتی حریف کیخلاف کھیل کا اچھا آغاز نہ کیا۔ انہیں میچ کے آٹھویں منٹ میں ہی پہلے گول کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے وقفے وقفے سے ایک نہیں، دو نہیں پورے پانچ مزید گولز داغے۔

پاکستان میچ کے دوران صرف ایک ہی گول کر سکا۔ اس ناکامی نے قومی ٹیم کی عالمی کپ میں رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہیں میگا ایونٹ میں انٹری کیلئے رواں سال ایشیاء کپ جیتنا ہو گا۔

پاکستان اتوار کے روز چین سے ساتویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گا۔

install suchtv android app on google app store