پاک فوج کا رونالڈینیو اور ٹیم کو پاکستان آمد پرخوش آمدید

رونالڈینیو فائل فوٹو رونالڈینیو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی سی پی آر) نے بین الاقوامی فٹبالرز کو پاکستان آکر کھیلنے پر خوش آمدید کہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف فٹبالر اور برازیل کے سابق کھلاڑی رونالڈینیو کو پاکستان آکر فٹبال کھیلنے پر خوش آمدید کا پیغام دیا۔

اپنے پیغام میں ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے کہا کہ 'پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو کھیلوں سے بہت محبت رکھتا ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دوستانہ میچ کی منتظم کمپنی ’لیژرز لیگ‘ کی جانب سے منعقدہ میچ میں شرکت کے لیے بین الاقوامی ٖفٹبالرز پر مشتمل ٹیم اگلے ماہ جولائی کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان ٹیم کے خلاف دوستانہ میچ بھی کھیلے گی۔

اس نمائشی میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے فٹبالرز میں سابق انگلش کھلاڑی جون ٹیری، برازیلین کھلاڑی اور ورلڈ کلاس اسٹرائیکر روبرٹ و کارلوس، سابق فرانسیسی کھلاڑی و اسٹرائیکر نکولس انیلکا، سابق فرانسیسی فٹبالر روبرٹ پائرس، سابق انگلش گول کیپر ڈیوڈ جیمز، سابق پرتگالی کھلاڑی لوئس بؤا مورتے ، سابق جرمن مڈ فیلڈر جارج بؤاتینگ اور رونالڈینیو شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store