قومی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے

پاکستانی باکسر محمد وسیم پاکستانی باکسر محمد وسیم

پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک مرتبہ پھر باکسنگ کی دنیا میں سبزہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد وسیم نے بڑے بڑے نام ناک آوٹ کر دیئے اور سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔

میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو کا عالمی رینکنگ میں دوسرا نمبرجبکہ برطانیہ کے اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمد وسیم عالمی نمبرایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں جبکہ وہ جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دو تربیتی فائٹس میں بھی حصہ لیں گے۔ ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے، گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہو گی۔

install suchtv android app on google app store