میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی انڈین ٹیم کیخلاف ناقص کارکردگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، انڈین ٹیم کرکٹ کے ہر شعبے میں ہم سے بہت آگے نکل چکی ہے۔
Our age old problems with strike rotation and poor death bowling hurt us badly in the game
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 4, 2017
بوم بوم آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹرائیک روٹیشن قومی ٹیم کا بہت پرانا مسئلہ ہے جبکہ آخری اوورز میں خراب باؤلنگ کی وجہ سے ٹیم غیر ضروری دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے۔
We need to overhaul approach, mindset & work on improving our stagnating skills and play with clear minds 2/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 4, 2017
انہوں نے قومی کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں واضح سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اپنی سوچ اور مائنڈ سیٹ کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔
The gap between Indian and Pakistani teams is bigger than ever! India has evolved & we are way behind now 1/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 4, 2017