چیمپئنز ٹرافی: کرکٹ کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی انٹری

چیمپئنز ٹرافی: کرکٹ کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی انٹری فائل فوٹو

چیمپئنزٹرافی کے ساتھ کرکٹ جدید ٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل ہورہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ڈرون انفراریڈ کیمروں سے پچ کاجائزہ، بیٹسمینوں کے بلوں میں خصوصی سینسر نصب ہوں گے۔ شائقین کومفت وائی فائی بھی فراہم کی جائے گی۔

چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کے ساتھ کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نیا دورشروع ہورہاہے۔ آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں کئی نئی ٹیکنالوجیز کومتعارف کرایاجارہاہے۔ چیمپئنزٹرافی میں پہلی بار ڈرون انفراریڈ کیمرے، سینسروالے بلے اوراسٹیڈیم میں شائقین کووائی فائی کنکشن ملیں گے۔

آئی سی سی ایونٹ میں انٹیل کے اشتراک سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ ڈرون انفراریڈ کیمرے وکٹ میں موجود نمی، گھاس کی کثافت اورموومنٹ سمیت وکٹ کی تمام صورتحال بتائیں گے۔

ہرٹیم کے چند مخصوص کھلاڑی نئے بیٹ استعمال کریں گے۔ جن کے ہینڈل کے ساتھ خصوصی سینسر لگے ہوں گے۔ یہ سینسر بیٹ کی رفتار، بیٹسمین کی طاقت اوربیک لفٹ سمیت ہرعمل سے بلوٹوتھ کی مدد سے مشاہدہ کرسکیں گے۔ انگلینڈ کے الیکس ہیلز، بھارت کے روہت شرما اور ایشون سمیت ہرٹیم کے نصف پلیئرز نے بیٹ سینسر استعمال کرنے پرتیار ہیں۔

گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ کومفت وائی فائی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store