چیمپئنز ٹرافی: فٹنس مسائل کے شکار عمر اکمل آؤٹ، حارث سہیل اِن

حارث سہیل حارث سہیل

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انتظامیہ نے فٹنس مسائل کا شکار عمر اکمل کے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر حارث سہیل کو طلب کر لیا۔

ٹاپ آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک کے بعد دوسرے فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے۔ انہیں پاکستان واپس طلب کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بلاوے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکشن کی وضاحت بھی دے دی۔

عمر اکمل کی واپسی پر متبادل کھلاڑی کے طور پر تین کرکٹرز حارث سہیل، عمر امین اور آصف ذاکر کے نام گونجنے لگے، حتیٰ کہ تینوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا گیا تھا۔

اب ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ میں مقیم ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر حارث سہیل کا نام فائنل کر دیا ہے۔ اٹھائیس سالہ حارث سہیل نے چار سال پہلے ویسٹ انڈیز کے دیس میں دونوں شارٹ فارمیٹس میں ڈیبیو کیا تھا۔

بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے بائیس ون ڈے میچوں میں سات سو چوہتر رنز سکور کیے ہیں، جس میں ان کی سات نصف سینچریز اور ایک نواسی رنز کی سپر اننگز بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی نو وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ بیس اوور کے چار میچوں میں حارث سہیل کے پینتالیس رنز بھی شامل ہیں۔ گھٹنوں کی انجری کے باعث انٹرنیشنل ارینا سے آؤٹ ہونے والے حارث سہیل کی ممکنہ واپسی 2 سال بعد ہو گی۔

install suchtv android app on google app store