عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں شکست

عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں شکست عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں شکست

نوجوان ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 4-6، 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے آغاز سے ہی 20 سالہ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے اپنے حریف نواک جوکووچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

سیمی فائنل میں زیوریف کا سامنا امریکی کھلاڑی جون اسنر سے ہوا تھا جہاں وہ اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-4, 6-7, 6-1 سے فتح یاب ہوئے تھے۔

دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 2 سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹرین کھلاڑی ڈومنک ٹھیم سے ہوا جس میں جوکو وچ نے 6-1, 6-0 سے آسان فتح سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’میرے لیے جوکوچ کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترنا ایک اعزاز کی بات ہے‘۔

نواک جوکووچ کی تعریف کرتے ہوئے فاتح نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے وہ جیت نہیں سکے لیکن فرینچ اوپن ٹائٹل کے لیے وہ فیوریٹ ہوں گے۔

نواک جوکووچ نے الیگزینڈر زیوریف کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زیوریو مستقبل میں ایسے کئی ٹائٹلز اپنے نام کریں۔

اس ٹورنامنٹ میں انگلش کھلاڑی اینڈی مرے دفاعی چیمپئین کی حیثیت سے شریک ہوئے اور دوسرے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

اُدھر خواتین سنگل مقابلوں میں یوکرین کی ایلینا اسویتلینا نے رومانیہ کی سیمونا ہلیپ کو 4-6, 7-5, 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مردوں کے ڈبل مقابلوں میں پیری ہیوس ہربرٹ اور نکولس مہاٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کامیاب رہی، انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی مارسیل گرانولرز اور کروشین کھلاڑی ایوان ڈوڈگ کی جوڑی کو فائنل میں 4-6, 6-4, 10-3 سے شکست دی۔

خواتین ڈبلز میں تائیوانی ٹینس اسٹار چان ینگ یان اور سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگس کی جوڑی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی، انہوں نے ایکاترینہ ماکاروا اور الئنا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو فائنل میں 7-5 , 7-6 سے شکست دی۔

install suchtv android app on google app store