چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی 2017 کیلئے سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں سری لنکن ٹیم نے تجربہ کار لاستھ ملنگا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز انجری کے سبب جنوبی افریقہ، دورہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے لیکن انجری سے بحالی کے بعد انہیں ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم میں سب سے حیران کن شمولیت تجربہ کار باؤلر لاستھ ملنگا کی ٹیم میں واپسی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ دو ریزرو کھلاڑیوں دلوروان پریرا اور دنشکا گناتھیلاکا کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ نے بھی عالمی ایونٹ کیلئے اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے مچل میک کلینیگن، ایڈم ملنے اور کوری اینڈرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

میک کلینیکگن اور ملنے آخری مرتبہ 2016 کے اوائل میں نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ میں نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے یہ دونوں کھلاڑی مستقل انجری کے سبب ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

کوری اینڈرسن بھی مستقل کمر کے مسائل سے دوچار رہے اور اسی وجہ سے آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہ بن سکے۔

تاہم اب تینوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اپنی فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ایونٹ کیلئے دونوں ٹیموں کے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

سری لنکا: اینجلو میتھیوز(کپتان)، اپل تھارنگا، نروشن ڈکویلا، کشال پریرا، کشال مینڈس، چمارا کاپوگیدرا، اسیلا گونارتنے، دنیش چندیمل، لاستھ ملنگا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، نووان کوسیکرا، تھسارا پریرا، لکشن سنداکن اور سکیگو پرسنا۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(اسکواڈ)، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، جیتن پٹیل، لیوک رونچی، کوری اینڈرسن، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل میک کلینیگن، جمی نیشام، ایڈم ملنے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤدھی، مچل سینٹنر۔

install suchtv android app on google app store