شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے پرڈیرن سیمی حیران

شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی فائل فوٹو شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی

شاہد آفریدی کی جانب سے پشاورزلمی سے تعلق توڑنے پرٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی حیران رہ گئے۔

بوم بوم شاہد آفریدی کے پشاورزلمی چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیلنا پُرلطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں۔

مزید جانئیے: شاہد آفریدی کا پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پرکہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں مگر انہیں اس بات کا یقین ہے کہ چاہے وہ کسی بھی ٹیم میں جائیں پشاور کے شائقین ان کے ساتھ ہی ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store