پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نیوزی لینڈ ہاکی سیریز فائل فوٹو پاکستان نیوزی لینڈ ہاکی سیریز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ہاکی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تاہم گرین شرٹس نے سیریز 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی ٹیم نے سیریز 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا، تیسرے میچ میں ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو 4 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store