سعید اجمل کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

سعید اجمل فائل فوٹو سعید اجمل

قومی ٹیم کے سٹار کرکٹرسعید اجمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو عمر بھر کےلئے بین کرنیکا مطالبہ کردیا ہے

قومی ٹیم کے شہر آفاق باؤلر سعید اجمل نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے،،انہوں نے مزید کہا کہ دوہزار دس کے بعد تین سال تک ٹیم پرفکسر فکسر کی آوازیں کسی گئیں ، بڑی مشکل سے امیج بہتر کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا چاہئے،،ابھی بھی کچھ کرکٹرز کے لئے نئے قوانین مشکلات پیدا کررہے ہیں ،،کرکٹ بورڈ کا چاہئے کہ وہ اس حوالے سے بھی کرکٹر پر اپنی ہدایات واضح کرے

install suchtv android app on google app store