اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی اے کو کسی اجازت کی ضرورت نہیں: وزیرداخلہ چوہدری نثار

وزیرداخلہ چوہدری نثار وزیرداخلہ چوہدری نثار

وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کسی کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پی سی بی کی ہدایت یا اجازت کی ضرورت نہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایف آئی اے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات کرسکتا ہے ،الزامات کے بجائےایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنا چاہیے،انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس کو تماشہ نہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی روک دے: نجم سیٹھی

چوہدری نثار نے کہا کہ تحقیقات میں ابھی کچھ وقت لگے اور ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس معاملے میں کوئی بے گناہ نہ پھنسے اور گناہ گار بچنے پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو آج طلب کر لیا

ایف آئی اے کو پی سی بی کے ساتھ ملکر کام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ: 5 کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے تحقیقات کے معاملے پر نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کارروائی نہیں کرسکتی یہ پی سی بی کا دائرہ اختیار ہے،شرجیل خان ،شاہ زیب حسن،محمد عرفان اور خالد لطیف نے اپنے بیانات ایف آئی اے کو ریکارڈ کرادیئے ہیں جبکہ ناصر جمشید ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے۔

install suchtv android app on google app store