پی ایس ایل: بارہواں میچ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جیت، فیصلہ آخری گیند پر ہوا

پی ایس ایل بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کے ایک سو سینتیس رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جبکہ شاندار کھیل پیش کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ پشاور زلمی نے نو وکٹوں پر ایک سو چھتیس رنز بنائے جن میں ایان مورگن اٹھائیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ وہاب ریاض نے تیئس اور کپتان ڈیرن سمی نے بیس رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رومان رئیس اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، آل راؤنڈر شین واٹسن نے تیس رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈیوائن اسمتھ نے بہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض، حسن علی، شکیب الحسن اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ لی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔۔

install suchtv android app on google app store