پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائل فوٹو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر پورا کر لیا۔ پی ایس ایل میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شارجہ کے میدان میں آمنے سامنے ہوئے۔ مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دوسرے اوپنر اسد شفیق نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیون پیٹرسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تشارا پریرا نے 27 رنز بنائے۔ محمود اللہ 29 کے سکور پر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 وکٹوں پر 148 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد سمیع اور آل راؤنڈر شین واٹسن نے دو دو شکار کئے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوائن اسمتھ اور مصباح الحق دس دس رنز بنا کر میدان بدر ہوئے جبکہ میتھیو ہیڈن کی اننگز کا خاتمہ 6 رنز پر ہوا۔

شین واٹسن نے 27 گیندوں پر 36 رنز کا اضافہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پر عبور کر لیا۔ مین آف دی میچ سیم بلنگز قرار پائے جنہوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

install suchtv android app on google app store