تیسرے میچ میں جارحانہ رویہ اپنائیں گے:حفیظ

محمد حفیظ محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی ہار کےبعد دوسرے میچ میں جارحانہ کھیل کے لیے میدان میں آئے جس کو ہم اگلے میچ میں بھی جاری رکھیں گے۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ 'ہمیں ٹیم پر پورا اعتماد ہے، ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور گزشتہ دومیچوں میں باؤلرز نے ٹیم کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے'۔

محمد حفیظ نے کہا کہ 'ہماری باؤلنگ میں کارکردگی کو دہرانے کی صلاحیت ہے'۔

طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ باؤلر جنید خان نے دوسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس پر پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 'مجھے ذاتی طورپر یقین ہے اور بطور ٹیم ہم سمجھتے ہیں وہ کسی بھی کنڈیشن میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے پاس تجربہ ہے اورانھوں نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہے'۔

قائم مقام کپتان نے جنید خان سمیت باؤلرز سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ان سے بہت امیدیں ہیں اسی طرح عامر اور باؤلنگ سے ہمیں بہت توقعات ہیں'۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 'ہمیں جیت کے یقین کو واپس لانا ہے، ڈریسنگ روم میں مثبت رویہ ہے اس لیے ہمیں یقین ہے ہم یہاں اچھا کھیل سکتے ہیں اور دومیچوں میں ہم نے اچھا کھیلا ہے، ہار اورجیت کا اثر پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کا رویہ مثبت تھا'۔

واکا میں ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حفیظ نے کہا کہ '2005 میں ہم یہاں آئے تھے تو ہم جیتے تھے لیکن ہماری توجہ اس طرف نہیں ہے بلکہ ہمیں ٹیم کے طورپر اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور اچھا کریں گے توہمارے پاس بہت مواقع ہوں گے'۔

پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز کو 1-1 سے برابرکردیا تھا۔

محمد حفیظ نے دوسرے میچ میں کامیابی کے منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سب سے اہم بات تو یہ تھی کہ ٹیم زیادہ کی بھرپور توجہ تھی اور اس سیریز میں فتح حاصل کرنا چاہتے تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پہلے میچ میں ہار کے بعد میٹنگ ہوئی جہاں پر غلطیوں کی نشاندہی کی گئی اور جارحانہ رویہ لے کر میدان میں اترنے کا منصوبہ بنا جو کام آیا اور اگلے میچ میں بھی اسی کودہرائیں گے'۔

'بطورٹیم مثبت ہیں اور کل کے میچ کے لیے بھی پرعزم ہیں'۔

آسٹریلوی باؤلرجوش ہیزل ووڈ کے اس بیان کو حفیظ نے ہنسی میں اڑایا جس میں انھوں نے باؤنس سے تنگ کرنے کی بات کی تھی تاہم حفیظ نے کہا کہ 'میں اس پر صرف ہنس سکتا ہوں'۔

'ہم باؤنس اور پیس کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف بہتر کھیل پیش کرسکتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'باؤلر جو بھی ہوں آپ کا رویہ اور سوچ اثرانداز ہوتی ہے اسی طرح گزشتہ میچ میں ہم نے کوشش کی کہ ابتدائی وکٹیں نہ دیں تو ہم میچ جیت سکیں گے اسی منصوبے کو جاری رکھیں گے اور مثبت سوچ سے ہی جیت سکتے ہیں'۔

تیسرے میچ میں حتمی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'ممکن ہے کہ ہم اسی ٹیم کے ساتھ جائیں لیکن حتمی فیصلہ وکٹ اور کنڈیشن کو دیکھ کر کریں گے'۔

کپتانی کی دوڑ میں شامل ہونے کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس پر بات کرنا غیرضروری ہے ایسا کچھ نہیں کہ اس کے بارے میں سوچا جائے، ہمارے کپتان اظہرعلی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ جتنا ممکن ہو جلد واپس آجائے'۔

محمد حفیظ نے کپتانی کے معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ 'کپتان کوئی بھی ہو اس کی مدد اور حمایت کرنا بہت ضروری ہے، اظہر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کپتانی کی تھی اور اب ضرورت ہے کہ ہم مجموعی طورپر بہترین کارکردگی دکھائیں اور وہ کچھ حاصل کریں جو ہم ٹیم کے طورپر حاصل کرنا چاہتے ہیں'۔

install suchtv android app on google app store