میرین سلچ نے اینڈی مرے کو شکست دیکر سنسناٹی ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

کروشیا کروشیا

کروشیا کے میرین سلچ نے سنسناٹی ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا اینڈی مرے کو فائنل میں شکست دے دی۔ ویمن فائنل میں عالمی نمبر دو انجلیک کربر کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔لگاتار بائیس فتوحات کے بعد اینڈی مرے سنسناٹی ٹینس میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئے۔

کروشیا کے میرین سلچ نے میدان مار لیا۔ سنسناٹی ٹینس ٹائٹل کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کروشیا کے میرین سلچ کے کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔ بارہویں سیڈ میرین سلچ نے ابتدا سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل چھ چار اور سات پانچ سے جیت لیا۔ لگاتار بائیس فتوحات کے بعد عالمی نمبر دو اینڈی مرے کی یہ پہلی شکست ہے۔

ویمنز فائنل میں عالمی نمبر دو جرمنی کی انجلیک کربر کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ انھیں چیک ری پبلک کی کیرولینا نے چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔ اس ہار کے بعد انجلیک کربر کا عالمی نمبر ایک بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

بیالیس ماہ سے امریکا کی سیرینا ویلیمز عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر قابض ہیں۔

install suchtv android app on google app store