ریواولمپکس: دو بھارتی ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرایونٹ سےباہر

اندر جیت سنگھ اندر جیت سنگھ

بھارتی ایتھلیٹس اندر جیت سنگھ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ریو اولمپکس کے مقابلے سے باہر کردیا گیا۔ اس سے قبل انڈین پہلوان نرسہما یادو بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال  کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لئے منتخب بھارتی ایتھلیٹ اندر جیت سنگھ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والےاندرجیت سنگھ شاٹ پٹ (گولہ پھینکنے) کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ریو اولمپکس میں منتخب کئے جانے والے بھارتی دستے میں شامل تھے، مگر ریو اولمپکس میں شرکت سے قبل بھارت کی انسداد ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) میں بائیس جون کو لئے جانے والے نمونے میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ہے۔

اندر جیت سنگھ سے پہلے بھی بھارتی دستے میں شامل انڈین پہلوان نرسہما یادو ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔ نرسہما، کُشتی میں چوہتر کلوگرام وزن کے مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے ریو جانے والے تھے۔

install suchtv android app on google app store