ملالہ یوسف زئی کو بطور مہمان خصوصی پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

ملالہ یوسف زئی ملالہ یوسف زئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

شہریار خان نے ملالہ کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور وہ حوصلہ مندی کی علامت ہیں۔

انھیں خوشی ہوگی کہ ملالہ ٹیسٹ میچ کے کسی بھی دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئیں ۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی برمنگھم میں مقیم ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک برمنگھم میں ہوگا۔

جبکہ دوسرا ٹیسٹ آج جمعہ سے اولڈ ٹریفڈ میں شروع ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store