ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ کا اعلان

ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ فا ئل فوٹو ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ

ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ اور 6 ریڈ بال چیمپین شپ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان

ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ اور سکس ریڈ بال چیمپین شپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے۔ ایونٹ اٹھارہ مئی سے یو اے ای میں شروع ہوں گے۔

پاکستان بلیئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے دونوں ایونٹس کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا،ایونٹ میں محمد بلال پاکستان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔محمد آصف، بابر مسیح اور اسجد اقبال بھی پاکستان کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ایشین اسنوکر ٹیم چیمپین شپ اور سکس ریڈ بال چیمپین شپ اٹھارہ سے چھبیس مئی تک یو اے ای میں ہوگی۔ ایونٹس کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ دس سے سولہ مئی تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں لگے گا۔

install suchtv android app on google app store