پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ہوگیا: شہریار خان

 شہریار خان شہریار خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ہوگیا، چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور نجم سیٹھی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ہوگیا، فی الحال نام نہیں بتاسکتا، مجوزہ کوچ سے بات چیت کے بعد ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store