اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

اسٹیو اسمتھ اسٹیو اسمتھ

آسٹریلوی سیلیکٹرز نے آئندہ ماہ ہندوستان میں شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرون فنچ کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو کپتان مقرر کردیا۔

اسمتھ پہلے ہی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان ہیں۔ سیلیکٹر روڈ مارش کا کہنا تھا کہ اسمتھ کو ٹی ٹوئنٹی کی بھی کپتانی دینے کا یہ صحیح موقع ہے۔

مارش نے کہا 'فنچ نے آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بہترین کپتانی کی ہے اور انہیں آسٹریلیا کی قیادت کرنے سے بے انتہا فائدہ ہوا ہوگا، انہیں آسٹریلیوی اسکواڈ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔'

تاہم مارش کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیو اسمتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان مقرر کیے گئے اور یہ درست موقع ہے جب اسمتھ کو آسٹریلیا کیلئے تمام طرز کی کرکٹ قیادت سونپ دی جائے۔

آسٹریلیا آج تک عالمی ٹی ٹوئنٹی کا کوئی بھی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکا ہے جبکہ اس بار کے ایڈیشن میں کنگروز کا مقابلہ 8 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرم شالا میں ہوگا۔

اس موقع پر اسمتھ کا کہنا تھا کہ عالمی کپ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا، یہ وہ ٹرافی ہے جو ہم اب تک جیت نہیں پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں، جہاں ہمیں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے، یہ مشکل دورہ ہوگا لیکن ہم اس ٹورنامنٹ کے منتظر ہیں۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت پیٹر نیول کی ہے جنہوں نے اب تک محدود اوورز کی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی۔

انہیں میتھیو ویڈ پر ترجیح دی گئی جن کی وکٹ کے پیچھے حالیہ کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کیے گئے اشٹن ایگر اور ایڈم زمپا نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کی۔

آسٹریلوی ٹیم: عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، گلین میکسویل، میچ مارش، جیمز فالکنر، جان ہیسٹنگ، پیٹر نیول، ایڈم زمپا، جوش ہیزل وڈ، آرن فنچ، نیتھن کولٹر نیل، اشٹن ایگر اور انڈریو ٹائی۔

install suchtv android app on google app store