پاکستان ہاکی ٹیم کی ہندوستان کو شکست

پاکستان ہاکی ٹیم کی ہندوستان کو شکست فائل فوٹو

پاکستان جنوبی ایشیائی گیمز کے ہاکی مقابلے میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست دے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ہندوستان کے شہر گوہانی میں جاری 12 ویں جنوبی ایشائی گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ہندوستان کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور میچ کے اختتام تک اپنی برتری قائم رکھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف 11ویں منٹ میں محمدارسلان قادرنے پہلا گول کیا جبکہ 37 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر پاکستان ٹیم کو2-0 کی برتری دلادی.

میچ کے دوسرے ہاف میں 53 ویں منٹ پر ہندوستان کی جانب سے مندیپ انٹل نے پہلا گول کے ذریعے برتری کو کم کرکے 2-1 کردی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کے ذریعے میچ کو اہنے نام کیا۔

install suchtv android app on google app store