پی ایس ایل :لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل :لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے عمر اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور بناتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 131 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ محمد نواز 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے ٹیم کو 62 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عمر اکمل نے ڈیلپورٹ کے ساتھ ملکر 95 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران عمر اکمل نے 22 گیندوں پر ففٹی اسکور کی جس میں انہوں نے 6 چھکے اور 2 چوکے مارے ، ڈیپلورٹ 73 رنز اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے تاہم عمر اکمل 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 93 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ براؤ 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے انور علی، ذوالفقار بابر اور عمر گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز؛ اظہر علی، نوید یاسین، محمد رضوان، عمر اکمل، حماد اعظم، ذوہیب خان، کیمرون ڈیلپورٹ، ڈیون براؤ، ایجنتا منڈس، کیون کوپر، ظفر گوہر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد، احمد شہزاد، لک رائٹ، کیون پیٹرسن، ایلٹن چگمبورا، محمد نبی، انور علی، ذوالفقار بابر، اکبر الرحمان، محمد نواز، عمر گل

install suchtv android app on google app store