جنوبی ایشیائی گیمز: پاکستان کا میڈل کے ساتھ آغاز

جنوبی ایشیائی گیمز: پاکستان کا میڈل کے ساتھ آغاز فائل فوٹو

پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز مینز اور ویمنز کھیلوں میں دو کانسی کے تمغوں سے کیا۔

ہندوستان کے شپر گوہاٹی میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیڑ کے انفرادی سائکلنگ مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ہندوستان کی ٹورانگبام اور مانی پوری ایلنگبام دیوی نے بالترتیب سونے اور سلور کا میڈل حاصل کیا۔

مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عبداللہ غفور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویٹ لفنٹگ میں سونے کا میڈل ہندوستان کے گروراجا اور سلور میڈل بنگلہ دیش کے میزان الرحمٰن نے حاصل کیا۔

پاکستان کے قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن غفور نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ وہ خاندانی روایت کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں گے۔

غفور کا خاندان پاکستان کا مشہور کھیلوں کا خاندان ہے، ان کے والد عبدالغفور نے 1970 میں برطانیہ میں منعقدہ دولت مشترکہ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کے بڑے بھائی اشتیاق غفور بھی جنوبی اشیائی گیمز میں چار دفعہ سلور میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

جنوبی ایشیائی گیمز میں ہفتے کا دن ہندوستان کے نام رہا جہاں اس نے 6 گولڈ اور 3 سلور میڈل حاصل کئے، سری لنکا ایک گولڈ، 4 سلور اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش دو کانسی میڈل کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ نیپال ایک کانسی کا میڈل حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر رہا۔

پاکستان کے 301 ایتھلیٹ 20 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store