رونالڈو نے یونان کا جزیرہ تحفے میں دے دیا

مینڈس (بائیں جانب) فٹبال کی دنیا کے کامیاب ترین ایجنٹ ہیں مینڈس (بائیں جانب) فٹبال کی دنیا کے کامیاب ترین ایجنٹ ہیں

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کروڑ پتی سٹار پلیئر کرِسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایجنٹ جارج مینڈس کو ان کی شادی پر یونان کا ایک جزیرہ تحفہ میں دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جزیرے کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا مگر اس کی قیمت کا اندازہ لاکھوں ڈالروں میں لگایا گیا ہے۔

سپین میں ’مندو دیپورتی وو‘ ویب سائٹ کے مطابق رونالڈو یونان کے جزائر سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ وہ وہاں چھٹیاں گزارتے رہے ہیں۔

مینڈس نے اپنی گرل فرینڈ سینڈرا سے اتوار کو پرتگال میں شادی رچائی۔

مانچسٹر یونائٹِڈ کے سابق منیجر نے 2003 میں رونالڈو کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔ وہ پرتگال کی قومی ٹیم میں فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ ان کا شمار دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 2009 تک اولڈ ٹریفرڈ کلب سے وابستہ رہے۔

رونالڈو تین مرتبہ ’بالون ڈی آر‘ کا فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

شادی کی تقریب میں وہ رونالڈو مینڈس کے بیسٹ مین (شادی کی تقریب میں دولھا کی خوبیاں بیان کرنے والا قریب ترین دوست) تھے۔ انھوں نے مینڈس کی تعریف کے پل باندھ دیے۔

مینڈس کی عمر 49 برس ہے اور وہ فٹ بال کی دنیا کے کامیاب ترین ایجنٹ ہیں۔

اس وقت یونان کے ایک درجن کے لگ بھگ جزیرے برائے فروخت ہیں۔

پرائیوٹ آئلینڈز آن لائن کی ویب سائٹ پر ایک جزیرے کی قیمت 30 لاکھ یورو لگائی گئی ہے۔

شادی کی یہ شاہانہ تقریب ایک انتہائی امیر علاقے پورٹو میں منعقد ہوئی۔ مینڈس اور سینڈرا باربوسا کے پہلے سے تین بچے ہیں جو دونوں کی 2005 سے دوستی کے دوران پیدا ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store