آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

کینگروز نے کمزور حریف افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز سکور کر ڈالے ، وارنر کے 178 رنز ، سمتھ 95 پر آئوٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز سکور کر ڈالے ، ڈیوڈ وارنر نے 178 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ، انہوں نے 19 چوکے اور 5 چھکے لگائے ، سمتھ 95 رنز کر کے آئوٹ ہوئے ، میکسویل نے 88 رنز کی اننگز کھیلی ، افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے 101 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ، شاہپور زدران نے دو ، حامد حسن اور نوروز منگل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ،

install suchtv android app on google app store