'عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی جلدبازی میں نہیں ہوگی'

محمد عامر فائل فوٹو محمد عامر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کو فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں واپس نہیں لایا جارہا جبکہ واپسی سے قبل ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ کھیل کی عالمی باڈی آئی سی سی نے جمعرات کو عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیا اجازت دی تھی۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ٹیم میں اپنی جگہ بنانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے قبل عامر کو پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو مطمئن کرنا ہوگا اور 22 سالہ کرکٹر پر میدان میں اور اس سے باہر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عامر نے اپنے کیے پر پچتاوا ظاہر کیا اس وجہ سے انہیں رعایت مل رہی ہے جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دیگر دو کھلاڑیوں آصف اور بٹ نے ایسا نہیں کیا۔ عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر چار سال قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔

آئی سی سی نے 2011 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پابندی لگانے والے ج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال، سلمان بٹ پر دس سال اور آصف پر سات سال پابندی لگائی گئی تھی جبکہ تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔

عامر کی پابندی رواں سال ستمبر میں ختم ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store