سعید اجمل کینیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان اے ٹیم میں شامل

مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آنے والے اسٹار اسپنر سعيد اجمل کو کينيا کیخلاف ميچ کیلئے پاکستان اے ٹيم ميں شامل کرليا گيا۔

غیرقانونی ایکشن کے باعث سعید اجمل کے بولنگ کرانے پر پابندی ہے، آف اسپنر ایکشن بہتر بنانے کیلئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں، پی سی بی نے انہیں کینیا کیخلاف میچز کیلئے پاکستان اے ٹیم میں شامل کرلیا ہے، میچز جمعہ اور ہفتہ کو ہوں گے۔

کینیا کیخلاف میچز کیلئے قومی ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجيل خان، سميع اسلم، انور علی، احسان عادل، محمد طلحہ، عمران خان اور حماد اعظم کو آرام دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store