آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز زندگی کی بازی ہار گئے

فلپ ہیوز فائل فوٹو فلپ ہیوز

رواں ہفتے سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے ہیں۔

آسٹریلیا میں شیفلڈ شیلڈ کے ڈومیسٹک میچ کے دوران ساؤتھ ویلز کے باؤلر شین ایبٹ کی باؤنسر بیٹسمین فلپ ہیوز کے سر پر جالگی۔ چوٹ اس قدر شدید تھی کہ ہیوز اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے اور بے ہوش ہوکر منہ کے بل زمین پر آگرے۔ چالیس منٹ تک گراؤنڈ ہی میں طبی امداد دینے کے بعد ہیوز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کی سرجری کی گئی۔

سرجری کے باوجود ہیوز کی حالت خراب تھی اور انہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا تھا۔ تاہم آج فل ہیوز کا ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی 25 سالہ بیٹسمین فلپ ہیوز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

install suchtv android app on google app store