شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کے ایک وکٹ پر 82 رنز

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کے ایک وکٹ پر 82 رنز فائل فوٹو

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 82 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جہاں پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ پاکستان نے اوپنر توفیق عمر کی جگہ محمد حفیظ اور احسان عادل کی جگہ محمد طلحہ کو شامل کیا۔ پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی کی اور دن کے ابتدائی اوورز میں کیوی باؤلرز کو وکٹ لینے سے باز رکھا۔ تاہم 44 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 12 رنز بنا کر مارک کریگ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اظہر علی نے حفیظ کو کریز پر جوائن کیا اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی۔ جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے تھے، حفیظ 47 اور اظہر 20 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میں شکست پاکستان سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن چھین جائے گی لہٰذا آئی سی سی رنکنگ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو میچ جیتنا یا ڈرا کرنا لازمی ہے۔

install suchtv android app on google app store