دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے تین وکٹوں پر 182 رنز

پاکستان کی دبئی ٹیسٹ کے  نیوزی لینڈ کے 403 رنز کے جواب میں تیسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 34 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو یونس خان ایک اور اظہرعلی 4 رنز پر کریز پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ انداز میں پاکستانی بیٹنگ کو آگے بڑھایا اسی دوران یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 29 ویں نصف سنچری بھی اسکور کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 113 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 145 رنز کے مجموعی اسکور پر اس جوڑی کو جیمز نیشم نے یونس خان کی وکٹ لے کر توڑا، یونس خان نے 72 رنز بنائے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں پر 182 رنز بنا لیے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store