دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے تین وکٹ پر 243 رنز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹاس کا سکا شھالتے ہوئے فوٹو اے ایف پی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹاس کا سکا شھالتے ہوئے

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لیے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

میک کولم نے ساتھی اوپنر ٹام لیتھم کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا اور پراعتماد انداز میں پاکستانی بآلنگ کا سامنا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے جارحانہ انداز اپنایا۔

ایک ایسے موقع پر جب یہ شراکت خطرناک رخ اختیار کرتی جا رہی تھی، احسان عادل نے شان مسعود کی مدد سے کیوی قائد کو پویلین واپس پہنچا دیا، انہوں نے 43 رنز بنائے۔

میک کول کے بعد آنے والے بلے باز کین ولیمسن نے بھی پاکستانی باؤلرز کو محتاط انداز میں کھیلا تاہم وہ 153 رنز کے مجموعے پر وہ بھی ذوالفقاربابر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 32 رنز بنائے۔

اس موقع پر اوپنر لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سینچری مکمل کی۔ کیویز ٹیم کو تیسری وکٹ کا نقصان 226 رنز پر ہوا جب نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے آنے والے راس ٹیلر 23 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہوئے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر لیتھم 137 جب کہ کورے اینڈر 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے ولی قومی ٹیم نے گزتہ میچ کی فاتح الیون میں تین تبدیلیاں کیں۔

میچ میں پاکستان اپنے دونوں اوپنرز سے محروم ہے جہاں احمد شہزاد اور محمد حفیظ انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر عمران خان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے احمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر اور محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنایاہے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: مصباح الحق(کپتان)، توفیق عمر، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، راحت علی، یاسر شاہ اور احسان عادل۔

نیوزی لینڈ: برینڈن میک کولم(کپتان)، ٹام لیتھم، کین ولیمسن، روس ٹیلر، کوری اینڈرسن، جیمز نیشام، بی جے واٹلنگ، مارک کریگ، ٹم ساؤدھی، اش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ۔

install suchtv android app on google app store