آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے اپنی ڈبل سنچری اور کپتان مصباح الحق نے سنچری مکمل کر لی

Test match آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے اپنی ڈبل سنچری اور کپتان مصباح الحق نے سنچری مکمل کر لی ہے جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں پر 517 رنز بنا لیے ہیں۔ Test match

آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے اپنی ڈبل سنچری اور کپتان مصباح الحق نے سنچری مکمل کر لی ہے جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں پر 517 رنز بنا لیے ہیں۔

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کا دوسرے دن کا آغاز ہوا تو اظہرعلی 101اور یونس خان 111 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دن کا ابتدائی حصہ پراعتماد انداز سے گزار لیا اور اس دوران دونوں نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی طرف سے تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ اس سے قبل جاوید میانداد اور تسلیم عارف نے 225 رنز کی شراکت قائم کی تھی جبکہ یونس اور اظہر نے 236 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اظہر علی، مچل اسٹارک کی گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق کی میدان میں آمد ہوئی جنہوں نے شروع سے ہی آسٹریلین باؤلرز پر حاوی ہونے کا منصوبہ بنایا اور تیز رفتاری سے بلے بازی کی۔ اس سے قبل یونس خان خاصے خوش قسمت ثابت ہوئے جب ناتھن لایون کی گیند پر قائم مقام وکٹ کیپر ڈیوڈ وارنر بلے باز کو اسٹنپ نہ کو سکے حالانکہ یونس اپنی کریز سے خاصے دور تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلین باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ اس دوران یونس نے اپنے کیریئر کی پانچویں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ اگلے ہی اوور میں کپتان مصباح نے بھی اپنی چھٹی سنچری اسکور کر لی۔ مصباح چائے کے وقفے سے چند لمھات پہلے اسٹیون اسمتھ کی گیند کو سیدھا کھیلتے ہوئے انہیں ہی کیچ دے بیٹھے تاہم اس سے قبل وہ 101 رنز اسکور کر چکے تے۔ جب چائے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 517 رنز بنائے تھے، یونس 205 اور اسد شفیق ایک رنز پر کھیل رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store