مصباح آؤٹ لیکن پہلا سیشن پاکستان کے نام

مصباح آؤٹ لیکن پہلا سیشن پاکستان کے نام فائل فوٹو

پاکستان نے کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے پر پانچ وکٹ پر 328 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 219 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو مصباح 34 اور اسد شفیق نو رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے دن کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور وکٹ پر زیادہ وقت گزارنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

مڈل آرڈر بلے بازوں نے فاسٹ باؤلرز کے اوورز محتاط انداز میں گزارنے کے بعد آسٹریلین اسپنرز کی خوب خبر لی اور باآسانی وکٹ کے چاروں جانب رنز اسکور کیے۔

اس دوران آؤٹ فارم مصباح نے ناقدین کے منہ بند کرتے ہوئے میچ ففٹی اسکور کی تاہم اس کے تیز کھیلنے کی کوشش میں پاکستانی کپتان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

مصباح نے اسٹیون اسمتھ کو زبردست چھکا جڑ کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں اس طرح کی ایک اور کوشش میں وہ گیند کو صحیح انداز میں کھیلنے میں ناکام رہے اور مچل جانسن کو کیچ دے بیٹھے۔

انہوں نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

اس موقع پر سرفراز احمد کی میدان میں آمد ہوئی جنہوں نے آتے ہی اسمتھ کو چوکا لگایا اور اس اوور میں مجموعی طور پر 14 رنز بٹورے جو پاکستانی اننگ کا بہترین اوور بھی ثابت ہوا۔

دوسری جانب اسد شفیق نے بھی پریکٹس میچ کی فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹ پر 328 رنز بنائے تھے، سرفراز 27 اور اسد شفیق 56 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے سیشن میں مجموعی طور پر 109 رنز بنائے اور اسے صرف مصباح الحق کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اس لحاظ سے یہ سیشن پاکستان کے نام رہا۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store