اجمل کا ایکشن درست کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کا وقت

اجمل کا ایکشن درست کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کا وقت فائل فوٹو اے پی

پاکستانی اسپنر سعید اجمل ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے باؤلنگ ایکشن پر مزید دو ہفتہ کام کرنے کے بعد انگلینڈ میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بدھ کے روز کہنا ہے کہ اجمل کو اپنا ایکشن مزید بہتر بنانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مزید وقت دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ماہ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر اجمل کو معطل کردیا جبکہ ان کا ٹیسٹ آسٹریلیا کے شہر برسبین کی ایک لیبارٹری میں کیا گیا تھا۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ نے کہا کہ اجمل کے ایکشن میں ’نمایاں بہتری‘ آئی ہے اور اسے این سی اے میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو ہفتوں کے بعد آف اسپنر کا انگلینڈ کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store