پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ فائل فوٹو

اکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔

پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد، یونس خان، محمد حفیظ، ذوالفقار بابر، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، اظہر علی، راحت علی، عمران خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں شامل عمران خان اور یاسر شاہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

یاسر شاہ ڈیبیو کرنے والے 218 ویں اور عمران خان 219 ویں کرکٹر ہیں۔

جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور اسٹیو اوکیف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مچل مارش 438 ویں اور اسٹیو اوکیف 439 ویں آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔

install suchtv android app on google app store