قائد اعظم ٹرافی ، سعید اجمل کو شرکت سے روک دیاگیا

قائد اعظم ٹرافی ، سعید اجمل کو شرکت سے روک دیاگیا فائل فوٹو

پی سی بی نے آف اسپنر سعید اجمل کو قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے سے روک دیا،آف اسپنر کے ایکشن کی درستگی کیلیے کوشاں ثقلین مشتاق نے مزید پریکٹس جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی روز کی محنت کے بعد سعید اجمل کا ایکشن 15ڈگری کی قانونی حد کے قریب لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، دو روز قبل آف اسپنر کو قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھلاکر ان کے ایکشن اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم آخری لمحات میں ان کو میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، سعید اجمل زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آف اسپنر کی بولنگ پر کام کرنیوالے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور نیشنل کر کٹ اکیڈ می کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کے نئے ایکشن کو منظر عام پر لانا مناسب نہیں ہوگا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعید اجمل ایکشن درست کر نے کی کوشش میں تو خاصی حد تک کامیاب ہوگئے لیکن ابھی تک ردھم حاصل نہیں کرپائے، ان کے مسلز کو نئے ایکشن سے ہم آہنگ ہونے کیلیے بڑی محنت درکار ہوگی۔

install suchtv android app on google app store