آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کی میدان میں آمد پر شائقین نے شاندار استقبال کیا اور یونس خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جا ئے گا،،19 رکنی ممکنہ اسکواڈ سے شان مسعود سمیت 4 کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس پر امید ہیں کہ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں انجریز کے باعث ٹیم کمبی نیشن نہ بن سکا، ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بہتر نتائج دے گی۔ انکا کہنا تھاکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ٹیموں میں ہے اسکی وجہ ایشز سیریز ہے۔ جسکی وجہ سے انکو بار بار ٹیسٹ امتحان سے گزرانا پڑتا ہے۔ ادھر ون ڈے اسکواڈ سے الگ کئے جانیوالے یونس خان کی میدان میں آمد پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔ شائقین نے یونس خان زندہ باد کے نعروں سے خوش آمدید کہا،،یونس خان نے بھی ہاتھ ہلاکر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store