پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز: نیوزی لینڈ نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ کی قیادت برینڈ میکولم کرینگے۔ سیریز کا آغاز تین نومبر سے ہوگا۔

پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کےلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم یکم نومبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔ سیریزمیں ٹیم کی قیادت برینڈ میکولم ہوسونپی گئی ہے جبکہ انکے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن ، ٹرینٹ بولٹ، ڈوگ بروسویل ، مارک کریج، ٹوم لیتھم ، نشیم ، لیوک رونچی، ہمیش رودرفورڈ، ایسا سودی، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ونگر، بی جے وٹلنگ اور کین ویلمسن شامل ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل کیوی ٹیم پاکستانی ٹیم اے کے مدمقابل ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ میچ نو سے تیرا نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ دوبئی اور تیسرا ٹیسٹ شارجہ میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز چار اور پانچ دسمبر کو دوبئی میں کھیلے جائیں گے۔

ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آٹھ دسمبر کو دوبئی میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا میچ 12 اور 14 دسمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ 17 اور 19 دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store