ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری 17ویں ایشین گیمز میں سید مراتب علی نے وُوشو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل جتوا دیا۔

مراتب شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچے جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل کرغزستان کے حریف کو 2-0 سے شکست دے کر شائقین کو حیران کردیا۔ تاہم وہ سیمی فائنل میں اس کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جہاں انہیں چینی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وُوشو 70 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں چین کے ژینگ کون نے شاندار کارکردگی کی بدولت سید مراتب علی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے سجاد عباسی امیر کو سنگھون یو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میں ہارنے والے مراتب علی کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے ساتھ ہی یہ 17ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا تمغہ بن گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store