جلد بھارت کا دورہ کرکے سیریز کو حتمی شکل دونگا: شہریار خان

 شہریار خان شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھی نجم سیٹھی کے نقشے قدم چل پڑے ہیں۔ نجم سیٹھی کے بعد شہریار خان نے بھی بگ تھری کے خالق بھارت سے کرکٹ تعلقات بحال کرنے کےلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پہلے کرکٹ کے عالمی ادارے میں بگ تھری کی اجارہ داری قبول کی اور اب نئے چیئرمین شہریار خان بھی اسی راستے منزل کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔ شہریار خان نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کےلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ اکتوبر میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران بی سی سی آئی حکام سے ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ معاملات پر بات چیت کروں گا۔ اس مقصد کیلیے جلد ہی پڑوسی ملک کے دورے کا پروگرام بھی بنا رہا ہوں۔ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کا موقع نہیں مل رہا۔

میری خواہش ہے کہ پلیئرز آئندہ سال کے ایڈیشن کا حصہ بنیں۔ انھوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی سیریز کو ایشز سے بھی بڑا قرار دیا جاتا ہے۔ ان مقابلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ضروری ہے۔ دسمبر 2015 میں مجوزہ سیریز کے حوالے سے شہریار خان نے کہا کہ بدقسمتی سے سیکیورٹی مسائل کے سبب ہم بلو شرٹس کی میزبانی یو اے ای جیسے نیوٹرل وینیوز پر ہی کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store