فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست، سری لنکا نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست،سری لنکا نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست،سری لنکا نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کو روایتی ناقص پرفارمنس کے باعث ایک بار پھر سری لنکا سے شکست ہوگئی ، سری لنکا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔

دمبولا میں ہونیوالے سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئ۔ بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ 48 اوورز تک محدود ہوا لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم 32 اعشاریہ ایک اوور میں ہی 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سوائے فواد عالم کے 38 رنز کے کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کھیل دکھانے میں ناکام رہا ۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا کی 4 ، پرساد کی 2 ، مالیگا ، ہیراتھ اور پرسانا کی ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ مصباح الحق 18 اور احمد شہزاد 10 رنز کا اضافہ کر سکے۔

آئی لینڈرز نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سری لنکن بلے باز تھرنگا 14 اور جے وردھنے 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد عرفان ، سعید اجمل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store