پاکستان، سری لنکا فیصلہ کن ٹاکرا

ODI series ODI series

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن ٹاکرا کل ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کو شکست دی تو دوسرے میچ میں سری لنکا نے جیت سے فتح برابر کی۔

سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی تھی۔ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستانی کی برتری کو 77 رنز سے ختم کر کے فیصلہ تیسرے میچ پر چھوڑ دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

آخری میچ میں یونس خان تو شامل نہیں ہونگے لیکن عالمی نمبر ون سعید اجمل ٹیم کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سری لنکا کو شکست دیکر جہاں سیریز اپنے نام کرلے گا وہاں ٹیسٹ سیریز کا حساب بھی برابر ہوجائے گا۔

ماضی میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں 139 بار مدمقابل ہوئیں۔ جن میں پاکستان نے 81 بار سری لنکا کے خلاف فتح سمیٹی۔ سری لنکن ٹیم 53 بار پاکستان کے خلاف کامیاب ہوئی۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف جیت کا تناسب 60 اعشاریہ 52 فیصد ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

install suchtv android app on google app store