سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی تین مرحلوں میں جانچ کی جائے گی

ایک روزہ کرکٹ کی عالمی ریکنگ میں نمبر ون پاکستانی اسپنر سعید اجمل کو ایک سازش کے تحت بین کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ آئی سی سی کے ایک سے زائد باؤلنگ ایکشن پر نوٹس لینے کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کی تھی۔ جس کے بعد انکو اس معاملے کی جانچ کےلئے آسٹریلیا جانا پڑا تھا۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں آئی سی سی اہلکاروں نے انکے باؤلنگ ایکشن کی جانچ مکمل کرکے اسکی ویڈیو ریکارڈنگز بھی حاصل کرلی ہیں۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی میں ان دنوں باؤلنگ ایکشن کے نام پر ایشیائی اسپنرز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی آئی سی سی کئی باؤلرز کے خلاف ایکشن لے چکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اسپنر کی کسی مخصوص گیند جیسے’’دوسرا ‘‘ پر اعتراض ہوا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ اس سے اجتناب برت کر کرکٹ کھیلتے رہیں گے لیکن ایک سے زائد ڈیلیوریز پر شک کی صورت میں پابندی عائد ہو جائے گی۔

اس صورت میں انھیں 2،3 ماہ تک بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی کوشش کے بعد خود کو دوبارہ ٹیسٹ کیلیے پیش کرنا ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی سعید اجمل ایک سے زائد انداز اپنانے کی وجہ سے ہر بلے باز کےلئے خطرہ تصور کئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر انپر تنقید کی جاتی ہے۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر مداخلت کرتے ہوئے سعید اجمل کی امداد نہ کی تو قومی ٹیم آئندہ سیریز کےلئے ایک بڑے باؤلر سے محروم بھی ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store