فٹبال: پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے دی

پاکستان نے ایک دوستانہ فٹبال میچ میں ہندوستان کو 0-2 سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ بنگلور فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں کرم اللہ نے فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔

گرین شرٹس کا دوسرا گول میچ کے آخری لمحات میں صدام حسین نے کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنادی۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔ سن 2005 میں انڈیا کے پاکستان دورہ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ کوئی سیریز کھیلی گئی۔

یاد رہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد انڈیا نے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے باہمی کھیلوں کے تعلقات ختم کر لئے تھے۔

اگلے مہینے جنوبی کوریا میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز سے پہلے اس محدود سیریز سے دونوں ٹیموں کو اپنی خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store