عالمی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی تنزلی

گال کے بعد کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان تین درجے تنزلی کے بعد عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔ سری لنکا نے دو درجے ترقی حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کو 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل تھی۔ جبکہ سری لنکن ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود تھی۔ پاکستانی ٹیم کی گال میں شکست کے بعد پوائنٹس کی تعداد98 ہوگئی تھی۔

گال کے بعد کولمبو ٹیسٹ میں بھی شکست نے پاکستان کو 96 پوائنٹس پر لا کھڑا کیا ہے۔ پاکستان اب تازہ رینکنگ میں تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری نمبر پر 123 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا جبکہ 104 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ تیسرے اور سری لنکا 101پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم بھی انگلینڈ سے شکست کے بعد پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store